( نئی دہلی، 30نومبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس کے اہلکار اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے ایک روزہ روزگار میلے کا کمشنر آلوک کمار ورما نے آج یہاں آغازکیا۔نئی دہلی کے کنگس وے کیمپ میں پولیس فیملی ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے منعقد اس روزگارمیلے میں تقریباََ70کمپنیوں نے حصہ لیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس پروگرام کے لئے 9000سے زیادہ شرکاء نے رجسٹریشن کرایاہے۔انہوں نے بتایا کہ منتخب امیدواروں کو میلے کے آخر ملازمت کی پیشکش مل جائے گی۔